ٹی ٹونٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ٹیم کےساتھ عوام کےلئے بھی خا ص لمحہ:محمد عامر

اتوار 28 جنوری 2018 15:21

ٹی ٹونٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ٹیم کےساتھ عوام کےلئے بھی خا ص لمحہ:محمد عامر
ماﺅنٹ ماﺅنگانوئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جنوری2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ٹیم کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی ایک خا ص لمحہ ہے ۔

(جاری ہے)

نیوز ی لینڈ کیخلا ف ٹی ٹونٹی سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کر نے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ یہ ٹور ہمارے لیے بہت مشکل ثابت ہوا تاہم رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرنا ٹیم کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے بھی ایک خا ص لمحہ تھا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ہم ہر طرح کے تجربے کرسکتے ہیں، اس کا تمام کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے کیوں کہ ہم ان ویری ایشنز پر بہت عرصے سے کام کررہے تھے ، ون ڈے سیریز ہمارے لیے اچھی نہیں رہی لیکن ٹی ٹونٹی سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنا میرے لیے بہت معانی رکھتا ہے ۔ 

وقت اشاعت : 28/01/2018 - 15:21:28