سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا

بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر307رنز بنا کر سری لنکا پر 107رنز کی برتری حاصل کی تھی بنگلہ دیش کے مومن الحق کو میچ میں281رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوراڈ دیا گیا ،آخری ٹیسٹ 8فروری سے شروع ہوگا

اتوار 4 فروری 2018 19:20

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر307رنز بنا کر سری لنکا پر 107رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مومن الحق 105اور لٹن داس 94رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بنگلہ دیش کے مومن الحق کو میچ میں281رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوراڈ دیا گیا ۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8فروری سے شروع ہوگا ۔ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا کی جانب سے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں513رنز کے جواب میں9وکٹوں پر713رنز پر ڈکلیئر کر دی گئی۔آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر307رنز بنا ئے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مومن الحق 105، لٹن داس 94، تمیم اقبال41، محمد اللہ 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 2،ڈی سلوا ،پیریرااور سنفکان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔بنگلہ دیش کے مومن الحق کو میچ میں281رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوراڈ دیا گیا ۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8فروری سے شروع ہوگا ۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں513رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں9وکٹوں کے نقصان پر713رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔
وقت اشاعت : 04/02/2018 - 19:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :