دوسری آل کراچی ضرب عضب قومی یکجہتی سائیکل ریس 11 فروری سے شروع ہوگی

منگل 6 فروری 2018 12:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ ملیر سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوسری آل کراچی ضرب عضب قومی یکجہتی سائیکل ریس 11 فروری سے شروع ہوگی۔ ریس 35 کلو میٹر طویل ہوگی جس میں کراچی کے 95 سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔ ریس اسٹارگیٹ قائد آباد اسٹیل ٹائون سے ڈی ایم سی کے ہیڈ آفس سے صبح 10 بجے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین جان بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت قائد حزب اختلاف لالہ وحید زمان ، ریٹائر میجر عشرت خان، صدرکراچی ڈویژن،محمد اسماعیل بلوچ سیکریٹری سندھ اپورٹس بورڈ یوتھ افئرز حکومت سندھ ڈاکٹر نیاز احمد عباسی ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر شاکر خان زادہ فیض محمد عمر بلوچ، محمد سکندر حمایتی، حسنین نیشنل بینک، محمد علی اقبال، محمد اکرم بلوچ فقیر محمد گل جدون، محمد جمشید خان مردانی ایس ایم بخاری عرف حاجی خان، غلام شبیر، محمد ظفر بروہی اور انجینئر قاسم بلوچ افتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ریس کی اختتامی تقریب بلدیہ ملیر کے ہیڈآفس میں منعقد ہوگی جس میں جتنے والے سائیکلسٹوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 12:56:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :