’’ڈیسکون کرکٹ گالا 2018‘‘ ،ڈی پی ایس سٹارنے ڈیسکون جانباز کوشکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بدھ 7 فروری 2018 17:38

’’ڈیسکون کرکٹ گالا 2018‘‘ ،ڈی پی ایس سٹارنے ڈیسکون جانباز کوشکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) ڈیسکون کی جانب سے اپنے قیام کی 40 سالہ تقریبات کے سلسلہ میں’’ڈیسکون کرکٹ گالا 2018‘‘ میںڈی پی ایس سٹارنے ڈیسکون جانباز کوشکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ میں آٹھ ٹیموں جنون، بادشاہ، سلطان، شہنشاہ، سٹار، شہزادے ، جانبار اور ڈول قلندر کی ٹیموں نے دو پولز میں میچ کھیلے ۔

(جاری ہے)

رائونڈ اور کوارٹر فائنل میچز کے بعد ڈول قلندر ، ڈیسکون جانباز ،سلطان اور ڈی پی ایس سٹار نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیسکون جانباز اور ڈی پی ایس سٹار فائنل میں پہنچ گئیں ۔ اس مقابلے میں ڈی پی ایس سٹارنے ڈیسکون جانباز کوزبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر چیف آرگنائزر فہیم بٹ نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات جبکہ فائنل جیتنے اور رنر اپ رہنے والی ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دیں ۔’’ ڈیسکون کرکٹ گالا 2018‘‘ میں فیملیز کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 17:38:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :