جھولن گوسوامی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بائولر بن گئیں

بدھ 7 فروری 2018 20:54

جھولن گوسوامی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بائولر بن گئیں
کمبرلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) بھارت ویمن ٹیم کی فاسٹ بائولر جھولن گوسوامی ون ڈے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی بائولر بن گئیں، انہوں نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک وکٹ لیکر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 166 میچز میں کیریئر کی 200 وکٹیں مکمل کیں۔

(جاری ہے)

31 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کے کیریئر کی بہترین بائولنگ ہے۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 20:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :