ٹیسٹ اوپنر اظہر علی تیسرے بیٹے کے باپ بن گئے

جمعرات 8 فروری 2018 16:46

ٹیسٹ اوپنر اظہر علی تیسرے بیٹے کے باپ بن گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8فروری 2018ء)قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بیٹے کے باپ بن گئے ہیں ۔ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشی کے لمحا ت شیئر کرنے کےلئے ٹویٹر پر اپنے تیسرے بیٹے ازلان اظہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” الحمد اللہ ،اللہ نے مجھے تیسرے بیٹے سے نوزا ہے، ہماری فیملی کے نئے ممبر ازلان اظہر سے ملیئے“ ۔

(جاری ہے)

اظہر علی کی اس پوسٹ پر کرکٹرز اور ان کے چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیئے ۔
 اظہر علی کے دونوں بڑے بیٹے کرکٹ کے بہت شوقین ہیں اور 32سالہ ٹیسٹ کرکٹر اپنے بیٹوں کی کرکٹ پریکٹس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرڈالتے رہتے ہیں۔
اظہر علی نے چیمپئنز ٹرافی 2017ءکے فائنل کے بعد بھارتی کرکٹرز کے ساتھ کھینچی گئی اپنے بیٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس پر شائقین کرکٹ نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 16:46:40