سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،سیدہ شہلا رضا

70سے آج تک جب بھی کھلاڑیوں کی خدمت کا پی پی پی کی حکومت کو موقع ملا ہم نے اپنا قومی فریضہ ادا کیا،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی

ہفتہ 10 فروری 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ سیدہ شہلا رضانے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ہر وقت فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک کو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد کی جاسکے ان خیالات کا اظہارڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا نے کھیلوں کے ممتاز آرگنائزر غلام محمد خان اور حمیرہ خان سے ملاقات میں کیا اس موقع پر اراکین اسمبلی حاجی شفیع جاموٹ اور سائرہ جلبانی بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

شہلا رضا نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی یہ تاریخ ہے کہ شہید بھٹو کے 1970؁ء کے دور سے آج تک جب بھی کھلاڑیوں کی خدمت کا پی پی پی کی حکومت کو موقع ملا ہم نے اپنا قومی فریضہ ادا کیا شہلا رضا نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں ہاکی کے اسٹراٹرف گرائونڈ ،کرکٹ کے میدانوں میں فلڈ لائٹس اور مختلف اسپورٹس کمپلیکس اور جمنازیم ہم ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں انہوںنے کہاکہ مارچ میں منعقد ہونے والے سندھ گیمز بھی تاریخی حیثیت کے حامل ہونگے سندھ گیمز کے انعقاد کے لئے صوبائی وزیر کھیل سردارمحمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی دن رات محنت کررہے ہیں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے وفد کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر غلام محمد خان اور حمیرہ خان نے تفصیل کے ساتھ سال 2017؁ء میں کراچی میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کی رپورٹ پیش کی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی شہر کراچی کے اسپورٹس حلقوں کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب سے آگاہ کیا اور سندھ گیمز کی تفصیلات بتائی اس موقع پر وفد نے کہاکہ سیکریٹری سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی بے انتہا ء ایماندار اور شفاف انداز میں سندھ گیمز کے انعقاد کے لئے محنت کررہے ہیں اور انشا اللہ سندھ گیمز اس مرتبہ تاریخی انداز میں منعقد کیا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 10/02/2018 - 16:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :