جارج بیلی کا ورلڈ کپ2015کی ٹرافی کو 2ٹکڑوں میں توڑنے کا انکشاف

اتوار 11 فروری 2018 15:20

جارج بیلی کا ورلڈ کپ2015کی ٹرافی کو 2ٹکڑوں میں توڑنے کا انکشاف
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء)آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی نے ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کو2 ٹکڑوں میں توڑنے کا انکشاف کیا ہے۔جارج بیلی نے کہاکہ اپنے ملک میں ہونے والے میگا ایونٹ کے حوالے سے ان کے پاس 2 یادگار چیزیں موجود ہیں ایک تو اورنج ویسٹ کوٹ جو وہ بطور 12واں کھلاڑی زیادہ تر ٹورنامنٹ میں پہنے رہے اور دوسرا ورلڈ کپ ٹرافی کے پیچ ہیں جو ان سے ٹوٹ گئی تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹر نے بتایا کہ کامیابی کے بعد میں ٹرافی پر بیٹھا ہوا تھا کہ کسی نے کہا کہ یہ ٹوٹ جائے گی، میں نے کہا نہیں یہ بہت مضبوط ہے اور پھر گدھے کے انداز میں اس کو کک ماری اور وہ 2ٹکڑے ہوگئی، باقی ٹیم سوئی ہوئی تھی اور میں ٹرافی کو ویلڈ کرانے کیلیے گھوم رہا تھا۔جارج بیلی نے بتایا کہ چار گھنٹے بعد ہمیں اس کے ہمراہ فیڈریشن اسکوائر پر شائقین کے درمیان جشن منانا تھا، میں ٹرافی کو ٹھیک کرا لایا مگر وہ اچھی حالت میں نہیں تھی، پھر جب میں خود ہی اس کو باقی کھلاڑیوں کو دکھا رہا تھا تو وہ ٹوٹ گئی، ہمارے منیجر نے آئی سی سی سے اس کی نقل کا بندوبست کرایا جس سے میری جان میں جان آئی۔
وقت اشاعت : 11/02/2018 - 15:20:04