سروری کلب کی ٹیم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 2 مئی 2024 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) سروری شوٹنگ بال کلب کی ٹیم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ۔سروری کلب کی ٹیم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد احسان تھیبہ شوٹنگ بال کلب کو 1-2 سے شکست دی ۔ قاضی شوٹنگ بال کلب شکارپور کے زیراہتمام دوسرا آل سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

سروری شوٹنگ بال کلب اور احسان تھیبہ شوٹنگ بال کلب نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بیسٹ آف تھری سیٹ پر مشتمل فائنل میچ سروری شوٹنگ بال کلب نے سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے جیت کرٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شازم پٹھان، عاقب ، عاصم اور فہد پٹھان نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ رنر ٹیم کے قربان علی، حفیظ تھیبو، جبار علی اور غلام علی نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی سردار عبدالشکور نے فتح اور رنر ٹیموں میں ٹرافیز ، کیش ایوارڈاور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پرآغا عبدالصبور پٹھان، عبداللہ سنی، امتیاز پٹھان، ماسٹر عبدالغفار، امیر احمداور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 17:29:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :