وجے ہزارے ٹرافی ،شبھمان گل نے یووراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کردیا

پیر 12 فروری 2018 16:19

وجے ہزارے ٹرافی ،شبھمان گل نے یووراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کردیا
موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12فروری2018ء)بھارتی بیٹسمین شبھمان گل نے وجے ہزارے ٹرافی کے دوران یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

(جاری ہے)

انڈر 19ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے ہیرو شبھمان گل نے پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے کرناٹکا کیخلاف123رنز کی ناقابل شکست اننگز کے دوران 6چھکے لگائے جو پنجاب کی جانب سے کسی لسٹ اے میچ میں نیا ریکارڈ ہے۔آف سپنر ہربھجن سنگھ نے 2014ءمیں گجرات اور یووراج سنگھ نے 2015ءمیں ممبئی کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔

وقت اشاعت : 12/02/2018 - 16:19:13