بھارتی شائق نے عمران طاہر پر نسل پرستانہ جملے کس دئیے

پیر 12 فروری 2018 22:43

بھارتی شائق نے عمران طاہر پر نسل پرستانہ جملے کس دئیے
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستانی نژاد جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر نے ایک روزہ میچ کے دوران بھارتی شائق پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کا الزام لگایا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق عمران طاہر کو نامعلوم شخص نے بھارت کے خلاف جاری ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ کے دوران نسلی تعصب کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

کرکٹر کی جانب سے گراؤنڈ سیکورٹی کو شکایت کے بعد شائق کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔جنویی افریقی بورڈ کے مطابق زیر گردش ویڈیو میں بھی دیکھاگیاکہ عمران طاہر نے مذکورہ شخص یا بچے سمیت کسی سے کوئی بدتمیزی نہیں کی اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ جوہانسبرگ میں 10 فروری کو کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست ہوئی ہے جبکہ عمران طاہر میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے اور 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے میچ میں حصہ لے رہے تھے۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 22:43:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :