شین وارن آئی پی ایل 2018ء کیلئے راجستھان رائلز کے مشیر مقرر

شین وارن آئی پی ایل 2018ء کیلئے راجستھان رائلز کے مشیر مقرر

منگل فروری 5:41 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے راجستھان رائلز کے مشیر مقرر ہو گئے۔

(خبر جاری ہے)

وارن کی قیادت میں راجستھان رائلز نے 2008ء میں منعقدہ پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ اگلے تین برس تک فرنچائز کے کپتان برقرار رہے تاہم 2011ء سیزن کے اختتام پر انہوں

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

وہ اس سے قبل بھی فرنچائز کے مشیر رہ چکے ہیں اور اب ان کی دوبارہ اسی پوزیشن کے ساتھ راجستھان میں واپسی ہوئی ہے۔ شین وارن نے اپنے بیان میں کہا کہ راجستھان رائلز کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں، ہماری ٹیم بہت مضبوط سکواڈ پر مشتمل ہے، ٹیم کو ٹائٹل جتوانے کیلئے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

مزید خبریں