آئی سی سی نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم درجے کی قرار دے دیا

بدھ 14 فروری 2018 22:20

آئی سی سی نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم درجے کی قرار دے دیا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چٹاگانگ کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی پچ کو بھی اوسط سے بھی کم درجے کی قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان بنگلہ دیش کو 215 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کی تھی، اس سے قبل آئی سی سی نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی پچ کو بھی اوسط سے بھی کم درجے کی قرار دیا تھا۔

آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ میرپور کی پچ میں پورے میچ میں غیرمعمولی بائونس رہا جس کا فائدہ بائولرز کو پہنچا اور بلے باز اپنی مہارت نہ دیکھا سکے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ برس ستمبر میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی وکٹ کو بھی اوسط سے بھی کم درجے کی قرار دیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/02/2018 - 22:20:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :