ٹیم سے کیوں نکالا ؟ نوجوان کرکٹر نے خودکشی کرلی

منگل 20 فروری 2018 11:50

ٹیم سے کیوں نکالا ؟ نوجوان کرکٹر نے خودکشی کرلی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری2018ئ) کرکٹ کھیلنے کے مواقع نہ ملنے پر سابق انٹر نیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق انٹر نیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے گزشتہ رات گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

کے سی سی اے زون4کا کرکٹر محمد زریاب انڈر 19لیول پرکراچی کی نمائندگی کرچکا تھا تاہم بعد میں سلیکٹرز اور کوچز نے انہیں زائد العمر قرار دے کر ٹیم سے نکال دیا اور ان کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا ۔محمد حنیف کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو کوچز اور سلیکٹرز کے رویے نے خود کشی کرنے پر مجبور کیا ہے ،پی سی بی سے اپیل ہے کہ وہ فوری ایکشن لے کر دوسروں کے بچوں کو بچائے ۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 11:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :