شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ واپسی کیلئے رضامند

منگل 20 فروری 2018 12:08

شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ واپسی کیلئے رضامند
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری2018ئ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے رضامند ہو گئے ہیں۔انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں 31 مئی کو لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ پر ویسٹ انڈیز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان فنڈ ریزنگ میچ میں کھیلنے کا موقع مل جائے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں اس میچ کی تفصیلات کا زیادہ علم نہیں لیکن انہیں اس میں شرکت کی دعوت دی گئی تو وہ اسے قابل غور سمجھیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے اس میچ کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمع ہونے والا فنڈ ویسٹ انڈیز میں طوفان سے متاثرہ گراﺅنڈز کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 2016ءمیں آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 12:08:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :