جرمنی، فٹبال میچ میں شائقین نے سیکڑوں بالز اور ٹوائلٹ پیپرز پھینک دیے

منگل 20 فروری 2018 15:20

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ کے دوران مداح آپے سے باہر ہو گئے ،جرمن فٹبال لیگ کا میچ پیر کو کرانے پر شائقین نے انوکھا احتجاج کیا ، خوب شور شرابا کیا اور میچ کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں ٹینس کی گیندیں گراونڈ میں پھینک دیں۔

(جاری ہے)

فرینکفرٹ میں کھیلے گئے بنڈس لیگا میچ میں اینٹریچٹ فرینکفرٹ نے مہمان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ہوم ٹیم میچ تو جیت گئی لیکن اس کے شائقین ناراض تھے میچ پیر کے روز ہونے پر اپنی ناراضگی کا اظہار تماشائیوں نے سیکڑوں ٹینس بال میدان میں پھینک کر کیا۔تماشائیوں کے احتجاج کے باعث کھیل 6منٹ تاخیر سے شروع ہوا، احتجاج کرنے والے شائقین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 15:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :