پی ایس ایل کا فائنل کن دو ٹیموں کے مابین ہونا چاہیئے ،رمیز راجا نے بتا دیا

جمعہ 23 فروری 2018 12:38

پی ایس ایل کا فائنل کن دو ٹیموں کے مابین ہونا چاہیئے ،رمیز راجا نے بتا دیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2018ئ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی سی سی پینل میں شامل نامور کمنٹیٹر رمیز راجا نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ابتدائی 2 سیزن میں بھرپور کارکردگی دی اور اس مرتبہ وہ ایونٹ اپنے نام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھ رہے ہیں اور مستقبل کا ٹیلنٹ ان دو ٹیموں سے سامنے آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دوران ان کی نظریں شاہین آفریدی، صاحبزادہ فرحان، ابتسام شیخ، جنید خان، وہاب ریاض اور حسن علی پر ہوں گی۔ایک سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ بیٹنگ کا شعبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ناقص ہے اور وہ پرامید ہیں کہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم کے بیٹنگ کے خلا کو پورا کیا جاسکے گا۔ 

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 12:38:32