عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ،شائننگ کلب کی کوارٹر فائنل میں رسائی، چوتھے پری کوارٹر فائنل میں برائٹ مارننگ کلب کو شکست

جمعہ 23 فروری 2018 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پہلے عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنلز کا سلسلہ جاری ہے ٹورنامنٹ کے چوتھے پری کوارٹر فائنل میں شائننگ کلب نے برائٹ مارننگ کلب کو 96رنز سے شکست دے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں نشست پکی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں شائننگ کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 274رنز بنائے محمد شہباز نے 145اور رانا عدنان نے 75رنز کی نمایاں اننگ کھیلی محمد ارسلان ، ثناء مصطفی اور حافظ شفیق الرحمن نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں برائٹ مارننگ کلب 33.1اوورز میں 178رنز پر پویلین لوٹ گئی عمران رفیق 92، محمد عمار 28اور باسط شہزاد 27رنز بنانے میں کامیاب رہے احمر جلیل نے 4اور رائو دانیال نے 2وکٹیں حاصل کیں محمد شہباز عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:40:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :