لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ اچانک کیوں ہار گئی؟فخر زمان نے وجہ بتا دی

ہفتہ 24 فروری 2018 13:10

لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ اچانک کیوں ہار گئی؟فخر زمان نے وجہ بتا دی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ملتان سلطانز کے خلاف 49 کے اسکور پر آؤٹ ہونے پر کہا ہے کہ وہ اپنی نصف سنچری کے بارے میں نہیں ٹیم کے بارے میں سوچ رہے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چوکا مارنے کی کوشش کررہے تھے تاہم بال سیدھی فیلڈر کے پاس چلی گئی۔انہوںنے کہاکہ اچھے آغاز کے بعد میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، آئندہ میچوں میں اس میچ کے مثبت پہلوؤں پر فوکس کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوپنر کا کام اچھا آغاز فراہم کرنا ہوتا ہے، اننگز کا اختتام مڈل آرڈر کے بلے باز کرتے ہیں تاہم ان کی پھر بھی کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کو لمبا لیکر چلوں۔انہوں نے کہا کہ بطور اوپنر ان کا کام اوپر کے نمبرز پر آکر رنز کرنا ہے ،ْجب زیادہ شاٹس کھیلے جاتے ہیں تو آؤٹ ہونے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔خیال رہے کہ میچ میں فخر کی ٹیم لاہور قلندرز کی ٹیم کو 43 رنز سے شکست ہوئی تھی۔فخر زمان اپنی ٹیم کا اچھا آغاز فراہم کرنے میں کامیاب رہے تھے تاہم آخری سات بلے باز مجموعے میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کرپائے اور اس طرح ملتان اپنا دوسرا میچ بھی جیت گیا۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 13:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :