قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، شاہد بلوچ

اتوار 25 فروری 2018 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے مشیر اور ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر شاہد بلوچ نے کہا ہے کہ قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ گذشتہ روز لیاقت جمنازیم میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 25 ویں سلور جوبلی قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ لیاقت جمنازیم میں جاری ہے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سی11 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، نیشنل ہائی وے، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں سو سے زائد لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں اور چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں جن میں بوائز سنگلز، گرلز سنگلز، بوائز ٹیم ایونٹ اور گرلز ٹیم ایونٹ کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری ہے، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب(کل) منگل ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 25/02/2018 - 13:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :