قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ ،بوائز کا ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل این ایچ اے کے سعاد اور نصیب نے جیت لیا

پیر 26 فروری 2018 21:56

قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ ،بوائز کا ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل این ایچ اے کے سعاد اور نصیب نے جیت لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کے بوائز کا ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل این ایچ اے کے سعاد اور نصیب نے جیت لیا، آج منگل کو بوائز انڈر 18-سنگلز کا فائنل خیبر پختونخوا کے ارباز اور این ایچ اے کے سعاد ندیم کے درمیان جبکہ بوائز انڈر- 15 کا فائنل خیبر پختونخوا کے شایان اور پاکستان ریلوے کے حسیب کے درمیان کھیلا جائے گا، گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے بوائز کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میچ میں این ایچ اے کے سعاد اور نصیب نے خیبر پختونخوا کے ارباز اور باسط کو 3-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کے ارباز نے اپنے ہی علاقے کے اویس کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں این ایچ اے کے سعاد ندیم نے خیبر پختونخوا کے امم خواجہ کو 3-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

وقت اشاعت : 26/02/2018 - 21:56:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :