پنجاب کراٹے چمپیئن شپ میں ڈی جی خان کراٹے ٹیم نے ایک سلور،تین برائونز میڈل جیت لئے

منگل 27 فروری 2018 22:36

پنجاب کراٹے چمپیئن شپ میں ڈی جی خان کراٹے ٹیم نے ایک سلور،تین برائونز میڈل جیت لئے
ڈی جی خان ۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) پنجاب کراٹے چیمپیئن شپ میں ڈی جی خان کراٹے ٹیم کی شاندار کارکردگی ایک سلور اور تین برائونز میڈل جیت لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 23تا 26فروری کو پنجاب کراٹے چیمپئین شپ لاہور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب کے 9ڈویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا چیمپئین شپ میں 6مختلف اوزان میں مقابلے ہوئے جس میں 67کلو گرام میں زاہد رسول نظامی نے دوسری پوزیشن ،55کلو گرام میں محمدعرفان خان نے تیسری ، 67سے زائد کلو گرام میں تیمور عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انفرادی کراٹے میں شفقت رسول نظامی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ٹیم کوچ فیض رسول نظامی جبکہ محمد بلال ٹیم منیجر کے طور پر کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے رہے ۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 22:36:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :