بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بچوں کےساتھ کرکٹ کھیلتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 28 فروری 2018 17:41

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بچوں کےساتھ کرکٹ کھیلتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2018ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی راجستھان میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ڈالی گئی ایک ویڈیو میں سیف علی خان کو بیٹ تھامے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور کو گود میں اٹھائے میچ سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان ادے پو ر شہر سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع دیسوری میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ راجستھا ن آمد کی ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/02/2018 - 17:41:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :