پی ایس ایل ، اسلا م آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے ہدف دیدیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 فروری 2018 22:46

پی ایس ایل ، اسلا م آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے ہدف دیدیا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 135رنز کا ہدف دیدیا ہے۔اسلام آباد کے پہلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز چیڈوک والٹن تھے جو انور علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔آصف علی بھی کریز پر زیادہ عرصہ قیام نہ کرسکے اور راحت علی کی شاندار گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

تیسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز لیوک رونکی تھے جو حسان خان کی گیند پر 43 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر کلین بولڈ ہوگئے۔اپنا پی ایس ایل ڈیبیو کررہے جے پی ڈومنی بھی متاثر کرنے میں ناکام رہے اور 26 گیندوں پر 14 رنز بناکر جان ہیسٹنگز کی بال پر آﺅٹ ہوگئے۔کپتان مصباح الحق 22رنز بنانے کے بعد شین واٹسن کا شکار بنے۔

(جاری ہے)

فہیم اشرف نے 19ویں اوور میں واٹسن کو2چھکے رسید کیے تاہم21رنز بنا کررن آﺅٹ ہوگئے،اسلام آباد نے مقررہ اوور ز میں 7وکٹیں کھو کر134رنز سکور کیے ، کوئٹہ کیلئے حسان خان ، انور علی ، راحت علی ، واٹسن اور ہیسٹنگز نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

اس سے قبل کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، جان ہسٹنگز اور محمود اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوفرا آرچر اور رائلی روسو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے۔پچھلے 2میچوں میں انجری کے باعث عدم شرکت کے بعد مصباح الحق اسلام آباد کی قیادت کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 22:46:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :