پی ایس ایل کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں :فہیم اشرف

پیر 5 مارچ 2018 12:13

پی ایس ایل کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں :فہیم اشرف
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے کہا پی ایس ایل کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔کراچی کنگز کےخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو شروع ہوئے تین سال ہی ہوئے ہیں،اس سے پہلے سے ٹیم میں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

فہیم اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اگر کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائے تو ٹیم میں جگہ بناسکتا ہے، تمام چیف سلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھنے آتے ہیں۔آل راﺅنڈر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے سے سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے کیوں کہ یہاں سینئرز، غیر ملکی کھلاڑی اور لیجنڈری کھلاڑی موجود ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ فہیم اشرف کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اتوار کے روز میچ میں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی کراچی کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

وقت اشاعت : 05/03/2018 - 12:13:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :