شہداء حق پرست فٹ بال ٹورنامنٹ ، پاک شاہین اور کراچی ککرز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

پیر 5 مارچ 2018 16:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی نمبر6پر جاری "آل سندھ شہداء حق پرست و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک شاہین نے سندھ کی نامی گرامی ینگ اتحاد کورنگی کو پنالٹی ککس پر 4-1سے شکست دیدی دوران کھیل وقت مقررہ تک مقابلہ 1-1گول کی برابری پر ختم ہوا ینگ اتحاد کے محمد نور اور پاک شاہین کے آصف علی نے دوران کھیل گول اسکور کئے ۔

جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے کانٹے دار مقابلے میں کراچی ککرز نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ایف سی روورز کلب کو 3-1سے ڈھیر کردیا دونوں کے مابین نہایت تیز اور سخت مقابلہ ہوا کراچی ککرز کی جانب سے کیپٹن محمد شہزاد ،نور الامین اور نور الحق نے گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کے وقار حسین ہی گول کرنے میں کامیاب رہے اس خوبصورت اس میچ کے مہمان خصوصی معروف فٹ بال آرگنائزر و سابقہ فٹ بالر شاکر علی خان سے دونوں ٹیمیں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ینگ آزاد کے صدر حاجی لیاقت علی اور سیکریٹری محمد رمضان پیر جی ،ہیڈ کوچ ناصر علی ،کوچ فہد خان ،جوائنٹ سیکریٹری سہیل خان کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی شاکر علی نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر حاجی لیاقت اور رمضان پیش جی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا کھیلے گئے میچ میں نیشنل فٹ بال ریفریز نصیر عمر بلوچ ،جمیل ناز ،چوہدری اقبال اور محمد کامران نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنرولی محمد تھے ۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 16:13:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :