پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سہ فریقی کرکٹ سیریز کیلئے تین روزہ کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگیا

پیر 5 مارچ 2018 22:26

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سہ فریقی کرکٹ سیریز کیلئے  تین روزہ کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگیا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جولائی میں انگلینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی کرکٹ سیریز کیلئے تین روزہ کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 29 کھلاری حصہ لے رہے ہیں جن میں مطلوب قریشی، را ہ جاوید، جہانزیب ٹوانہ، حسنین عالم،دانش احمد، ماجد حسن، زبیر سلیم، محمد شہباز، فرحان سعید، محمد مننان، فیاض احمد، نہار عالم، وقاف شاہ، شیر علی آفریدی، محمد خارث، ہمایوں خان، عادل عباسی، ریحان غنی مرزا، واجد عالم، عبداللہ، محمد صفدر، سیف الل، عرف رچرڈ، گوہر علی، عد نان بٹ،احسن خلیل, محمد حمزہ، ملک کاشف شامل ہیں۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ قومی سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین اقبال امام اور دیگر ممبران میں صبیح اظہر، محمد جاویداور جاوید اشرف شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 22:26:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :