کفر ٹوٹا خداخدا کرکے ،لاہور قلندرز نے ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 مارچ 2018 20:07

کفر ٹوٹا خداخدا کرکے ،لاہور قلندرز نے ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے بیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 6وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اینٹن ڈیوچچ شعیب ملک کی گیند پر 22 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ڈیوچچ کے آﺅٹ ہونے کے بعد فخر زمان عمران طاہر جبکہ آغا سلمان محمد عرفان کی گیند کا نشانہ بنے۔

اس سے قبل شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے باعث ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔شاہین آفریدی کی بہترین بولنگ کے باعث ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 114 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کمار سنگا کارا اور احمد شہزاد نے کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 61 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

(جاری ہے)

سلطانز کو پہلا نقصان نویں اوور میں ہوا جب کمار سنگا کارا ایک اور اچھی اننگز کھیل کر سنیل نارائن کی گیند پر ڈیو چچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگ کھیلی۔

احمد شہزاد بھی 92 کے مجموعی سکور پر 32 رنز بنا کر میکلنگھن کا شکار ہو گئے۔احمد شہزاد کے آو¿ٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود بھی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود کو سنیل نارائن نے بولڈ کیا۔صہیب کے آﺅٹ ہونے کے بعد شاہین آفریدی ملتان سلطانز کےلئے ڈراو¿نا خواب بن گئے اور ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کر کے مخالف ٹیم کےلئے مشکلات کھڑی کر دیں۔

شاہین آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں شعیب ملک، وائٹلے اور سیف بدر کو آﺅٹ کیا تاہم وہ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے۔گزشتہ میچ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنےوالے سہیل تنویر 2 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ سہیل خان کی سلو بال کو سمجھ نہ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔اننگز کے آخری اوور میں شاہین آفریدی نے تیسری گیند پر پہلے جنید خان کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر محمد عرفان کو بھی کلین بولڈ کر کے میچ میں 5 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔

شاہین آفریدی نے 3.4 اوورز میں صرف 4 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جو پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کی دوسری بہترین بولنگ ہے تاہم اگر کم رنز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اسے پی ایس ایل کی اب تک کی بہترین بولنگ قرار دیا جا سکتا ہے۔قبل ازیں ملتان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
وقت اشاعت : 09/03/2018 - 20:07:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :