انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل

ہفتہ 10 مارچ 2018 15:48

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) انگلش ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنز کی اننگز کھیل کر 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے 59 میچز کی 57 اننگز میں 5 سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار رنز مکمل کئے۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 15:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :