برائے مہربانی مجھ سے مفت پاسز کا تقاضا مت کریں،نجم سیٹھی

آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، چیئرمین پی سی بی کا ٹویٹ

ہفتہ 10 مارچ 2018 18:03

برائے مہربانی مجھ سے مفت پاسز کا تقاضا مت کریں،نجم سیٹھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل کیلئے مفت ٹکٹیں دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی کہا ہے کہ وہ مجھ سے مفت پاسز مت مانگیں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں دوستوں، رشتہ داروں، حکومتی ارکان، اعلی عہدیدار ، وی آئی پی لوگوں اور وی آئی پی بننے کی خواہش کرنے والے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب یا تو آن لائن ٹکٹ خریدیں یا پھر لاہور کراچی میں موجود ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹیں خریدیں۔

برائے مہربانی مجھ سے مفت پاسز کا تقاضا مت کریں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، بہت بہت شکریہ۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 18:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :