پاک چائنا فرینڈ شپ زندہ بادسائیکل ریس( کل) ہوگی

سیکیورٹی اداری60کلو میٹر ریس کے راستوں کو حصار میں لینگے، انتظامات مکمل،ریس میں چھ تیز رفتار ترین سائیکلسٹ سندھ گیمز اور بین الصوبائی گیمز میں بھی شرکت کرینگے

ہفتہ 10 مارچ 2018 18:03

پاک چائنا فرینڈ شپ زندہ بادسائیکل ریس( کل) ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2018ء) سنسنی خیزی،ولولہ انگیزی اور 100تیز رفتار ترین سائیکلسٹوں کی ہائی اسپیڈ ’’میجر عشرت خان انویٹیشن پاک چائنا فرینڈ شپ زندہ باد سائیکل ریس ‘‘ کل ہورہی ہے۔پاکستان اور چائنا کی بے مثال اور لازوال دوستی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یہ ریس 60کلومیٹر پر محیط ہے ۔

آج سند ھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور ریس کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان نے ہنگامی بریفنگ میں بتا یا کہ سائیکل ریس ٹھیک صبح 8بجے اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل سے شروع ہوگی اور ملیر ، لانڈھی، نیشنل ہائی وئے ، ملیر جیل، رزاق آباد، اسٹیل ٹاؤن اور گھگھر پھاٹک سے ہوتے ہوئے دھابے جی جائے گی اور واپس اسی راستے سے ہوتی ہوئی منزل پیٹرول پمپ مین نیشنل ہائی وئے لانڈھی میں ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

سائیکل ریس کی فول پروف سیکیورٹی ، پر امن انعقاد اور سائیکلسٹوں اور منتظمین کی حفاظت کے لئے ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کئیے ہیں اور اس سلسلے میں ان سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ حکمت عملی طے کرتے ہوئے ریس کی60کلومیٹر ایریا کو حصار میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سائیکل ریس کے آغاز سے ہی اختتامی پوائنٹ تک ان اداروں کے افسران و جوان اور کمانڈوز موبائل ، موٹرسائیکل اور کاروں میں مسلسل گشت کرینگے ۔کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ سائیکل ریس میں چھ تیز رفتار ترین سائیکلسٹوں کو منتخب کیا جائے گا جوکراچی میں ہونے والے سندھ گیمز اور پشاور میں ہونے والے بین الصوبائی گیمز میں حصہ لینگے۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 18:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :