نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

بدھ 14 مارچ 2018 09:40

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعہ کو مائونٹ موگینوئی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 8 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 16 مارچ، تیسرا 20 مارچ، چوتھا 22 مارچ اور پانچواں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 09:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :