آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے

محسن نقوی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 مئی 2024 12:13

آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2024ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ گئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی 14 مئی کو پاکستان واپسی ہوگی۔ وہ آئرش کرکٹ بورڈ کے حکام اور آئرش حکومت کے عہدیداران سے ملیں گے۔ محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اور کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان آئرلینڈ نے مہمان پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آئر لینڈ نے 183 کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بلبرنی 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہیری ٹیکٹر 36، جورج ڈوکریل 24، کپتان پال اسٹرلنگ 8 اور لورکن ٹکر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کرٹس کیمفر 15 اور گیریتھ ڈیلنے 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آئرلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 57، صائم ایوب 45، فخر زمان 20، محمد رضوان 1 جبکہ اعظم خان اور شاداب خان 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد 37 اور شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 11/05/2024 - 12:13:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :