ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ،ْ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

بدھ 14 مارچ 2018 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم 2 اور 4 اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائیگی تاہم اب سیریز کے آخری میچ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور اب یہ میچ 4 اپریل کے بجائے 3 اپریل کو کھیلا جائیگا۔

شیڈول کی تبدیلی کے بعد اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مسلسل تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 2 اور 3 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق 4 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی ہے جس کی وجہ سے سندھ حکومت کی درخواست پر تاریخ تبدیل کی گئی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:08:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :