سابق کپتان یونس خان ایک اور بیٹے کے باپ بن گئے

بدھ 14 مارچ 2018 12:53

سابق کپتان یونس خان ایک اور بیٹے کے باپ بن گئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ2018ئ)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز یونس خان تیسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

40سالہ یونس خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” الحمد اللہ ، اللہ نے مجھے دوسرے بیٹے سے نواز ا ہے ، مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیئے گا “ ۔
یاد رہے کہ یونس خان 2007ءمیں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور اس سے پہلے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 12:53:07