فیصل آباد،محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم نے صوبہ کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی منصوبہ بندی کرلی

بدھ 14 مارچ 2018 14:17

فیصل آباد۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) :محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم نے ضلع ، ڈویژن ، صوبے کی سطح پر اپنے سکولوں کے طلباء و طالبات کی کھیلوں کے مقابلے میں بھر پور شرکت کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور کہاہے کہ محکمہ اپنے غیر رسمی سکولوں اور اداروں میں رسمی سکولوں جیسی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد اور طالب علموں کوضلع ، ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا ۔

محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے ذرائع نے کہاکہ فروغ تعلیم میں مصروف عمل غیر ملکی ڈونرز حکومت پنجاب کے صوبہ میں سو فیصد خواندگی کے پروگرام کوبھی عملی جامہ پہنانے میں دست تعاون بڑھائیں تاکہ انتہائی غریب اور کم وسیلہ طبقات کے بچے اور بڑے پڑھ لکھ کر معاشرے کے مفید شہری ثابت ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم کے مختلف خواندگی سنٹرز کی کارکردگی بڑھانے کے ضمن میں بیرونی ڈونرز کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے ۔

انہوں نے محکمہ کے خواندگی سنٹروں ، تعلیم ِ بالغاں کے مراکز اور فنی تربیت کے اداروں میں تدریسی امور سر انجام دینے والے عملے کے طریقہ تدریس کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے صوبے کے پسماندہ علاقوں کی غریب ترین آبادی کیلئے حصول علم کی مفت سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے جیسے اقدامات کی تعریف کی اورمحکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے فروغ خواندگی پروگراموں کو آگے بڑھانے کیلئے عملی تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:17:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :