اب جائے نماز نکال لیں اور دعا شروع کر دیں،رمیز راجہ کا شعیب ملک کو مشورہ

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) ملتان سلطانز کیلئے گزشتہ روز کا میچ انتہائی اہم تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں شکست سے دوچار کر دیا جس کے بعد ملتان سلطانز پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگ گیا تاہم میچ سے شکست کے بعد شعیب ملک رمیز راجہ سے گفتگو کرنے کیلئے گئے تو آگے سے کمنٹیٹر نے کہا کہ اب جائے نماز نکال لیں اور دعا شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعیب ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر پلے آف میں جاتے ہیں تو ہمیں سرپرائز دینے کی ضرورت ہے ، جب اتنا بڑا ہدف آپ کے سامنے ہو اور آپ چیز کر رہے ہیں تو ابتدائی اوورز میں وکٹیں نہیں دینی چاہیے ، یہ پچز تھوڑی مشکل ہیں لیکن اگر آپ وکٹ پر قدم جمائے رکھیں تو کتنا بھی بڑا سکور ہو اسے حاصل کیا جاسکتاہے۔گفتگو کے اختتام پر رمیز راجہ نے شعیب ملک کو مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ مسلے نکال لیں اور دعائیں شروع کر دیں ۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :