سی پیک کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ سب کیلئے خوشحالی کا باعث ہے، سرتاج عزیز

اقتصادی راہداری کے مکمل ہونے پر پاکستان دنیا کی مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، 2030تک پاکستان طاقتور معیشتوں میں شمار کیا جائیگا،خطاب

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سی پیک ایک اہمم سنگ میل ہے جو کہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے امن اور خوشحالی کا باعث ہے۔ اسلام آاباد میں جاری پاکستان کیپیٹل سمٹ اینڈ ایکسپو 2018 کے دوسرے روز سی پیک کے حوالے سے منعقد کئے گئے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک صرف روڈز اور انفرا سٹرکچر کا نام نہیں ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے افراد کو آپس یں رابطے بہتر کرنے کا آئیڈیا ہے جس کے تحت تجات کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے مکمل ہونے پر پاکستان دنیا کی مظبوط معیشت بن کر ابھرے گا جو کہ ہم سب چاہتے ہیں۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ 2006کے بعد سے سات آٹھ سال تک پاکستا ن کی اقتصادی ترقی تین فیصد سے اوپر نہیں جا رہی تھی تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد اقتصادی ترقی کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوا جہ کہ اب تک5.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس سال 6فیصد تک کا ٹارگٹ حاصل کر لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا آئیڈیا صرف سڑکیں تعمیر کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد گلوبلائزیشن کے تصور کے تحت ترقی اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا فلیگ شپ پراجیکٹ اور پاکستان نے اس پر کام کی رفتار انتہائی تہز ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹس یں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور چین اس وقت ایکسپورٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا پارٹنر ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ 2030تک پاکستان طاقتور معیشتوں میں شمار کیا جائیگا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائیریکتر جنرل ایف ڈبلیو او، لیفٹیننٹ جنرل امحمد افضل کا کہنا تھا کہ سی پیک کو کسی قسم کے سکیورٹی مسائل کا سامنا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صرف چین اور سمندر میں پل کی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ پاکستان پوری دنیا کے مابین رابطے کے پل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل امحمد افضل کا کہنا تھا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سی پیک کو درپیش کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے دعوت دی کہ جو انویسٹرز بھی بلوچستان میں مختلف مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انوسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو وہ انکو خود بلاچستان کا دورہ کروانے کے لیے تیار ہیں تا کہ وہ دیکھ سکیں کہ بلوچستان ایک محفوظ تجارتی مرکز بن چکا ہے۔

پاکستان کیپیٹل سمٹ اینڈ ایکسپو 2018 کے دوسرے روز دیگر سیشنز میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی اور فارن ڈائیریکٹ انویسٹمنٹ کے علاوہ بنکنگ سیکٹر کو درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات کی گئی۔ اگنائیٹ کے چیف ایگزیکتو آفیسر یوسف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور مزید بہتری کی گنائش موجود ہے جس سے ملازمت کو مواقعوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :