پی ایس ایل کے میچوں کی تیاریوں کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 مارچ 2018 18:27

پی ایس ایل کے میچوں کی تیاریوں کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر
لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچوں کی تیاریوں کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین صفائی ستھرائی کا کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے انتظامات کا آغاز پنجاب یونیورسٹی میں کر دیا گیا ہے،ڈی سی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے تیاریوں کو بر وقت مکمل کریں۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 18:27:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :