نوجوان کرکٹر ز کے شہباز شریف کے جلسے کے دوران ”گو نواز گو“ کے نعرے

اتوار 18 مارچ 2018 14:38

نوجوان کرکٹر ز کے شہباز شریف کے جلسے کے دوران ”گو نواز گو“ کے نعرے
ڈیرہ غازی خان (اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ2018ئ) ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے جلسے کے دوران ”گو نواز گو“ کے نعرے لگ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی فرنچائز ملتان سلطانز میں شامل نہ کرنے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کے چوٹی زیریں جلسہ کے دوران دو نوجوان کھلاڑیوں محمد علیم اور عمیرنے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگادئیے جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کھلاڑیوں کو تھانہ چوٹی زیریں میں پابند سلاسل کردیا۔دونوں نوجوان کرکٹرزکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہونے کےلئے ہر کوشش کی لیکن ہمیں شامل نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 18/03/2018 - 14:38:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :