دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیم 2019 ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی

جمعرات 22 مارچ 2018 22:12

دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیم 2019 ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی
ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) زمبابوے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کی دوڑ سے باہر ہو گئے، یہ 39 برس پہلا موقع ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی، زمبابوے نے آخری بار 1979ء میں منعقدہ ورلڈ کپ نہیں کھیلا تھا، متحدہ عرب امارات نے سپر سکس مرحلے کے آخری میچ میں میزبان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 3 رنز سے شکست دی، سین ولیمز کی 80 رنز کی عمدہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، محمد نوید نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھیلے گئے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، بارش کی وجہ سے یو اے ای کی اننگز کو ختم کر دیا گیا اور میزبان زمبابوے کو فتح کیلئے 40 اوورز میں 230 رنز کا ہدف ملا، رمیض شہزاد 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، غلام شبیر 40 کپتان روہن مصطفیٰ 31 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سکندر رضا نے 3، ٹنڈئی چتارا نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 226 رنز بنا سکی، سین ولیمز نے ٹیم کو کامیابی دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم ان کی 80 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، پیٹر مور 39، سکندر رضا 34رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کریگ ایرون 22 اور جروس 6 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، محمد نوید نے 3، روہن مصطفیٰ نے 2 وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 22:12:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :