پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے نتائج کی درست پیشن گوئی کرنے والے عامر لیاقت حسین نے فائنل کے نتیجے کی بھی پیشن گوئی کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 مارچ 2018 22:51

پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے نتائج کی درست پیشن گوئی کرنے والے عامر لیاقت حسین نے فائنل کے نتیجے کی بھی پیشن گوئی کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2018ء) پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے نتائج کی درست پیشن گوئی کرنے والے عامر لیاقت حسین نے فائنل کے نتیجے کی بھی پیشن گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان اتوار کے روز کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت حسین نے پیشن گوئی کی ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ اتوار کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ فتح حاصل کرلے گی۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچ میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کی درست پیشن گوئی کی تھی۔ اب وہ فائنل میں بھی اسلام آباد کی فتح کی پیشن گوئی کرتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح سے ایک اچھا پیغام یہ جائے گا کہ ہم سے یونائیٹڈ ہیں۔
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 22:51:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :