نازیبا ویڈیوزوائرل کیس، عامر لیاقت کی اہلیہ نے درخواست ضمانت دائر کردی،مدعی مقدمہ کو 20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری

پیر 19 دسمبر 2022 19:01

نازیبا ویڈیوزوائرل کیس، عامر لیاقت کی اہلیہ نے درخواست ضمانت دائر کردی،مدعی مقدمہ کو 20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2022ء) عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیاہے۔عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔دانیا کے وکیل لیاقت علی گبول ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ عامر لیاقت کی بیوہ نے اپنے موبائل سے عامرلیاقت کی ویڈیو نہیں بنائی، اور ایف آئی اے نے بھی دانیہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی۔

(جاری ہے)

لیاقت علی گبول ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دانیہ عامرلیاقت کی بیوہ ہیں، جائیداد سے حصہ مانگنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات دانیہ کو لودھراں سے گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام نے کہاکہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر سرکاری وکیل، کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو 20 دسمبر کے لیے نوٹس کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کی شکایت درج کرائی تھی، جس پر ایف آئی اے کراچی کی نے پندرہ دسمبر کو دانیہ شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/12/2022 - 19:01:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :