انٹرنیشنل کمنٹیٹر ڈیرن گنگا کراچی کی گلیوں میں کرکٹ کھیلتے رہے،ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ڈیرن گنگا کو جامنی رنگ کی قمیض اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے اور کراچی کے ایک علاقے میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں مگن دیکھا جا سکتا ہے

بدھ 28 مارچ 2018 23:13

انٹرنیشنل کمنٹیٹر ڈیرن گنگا کراچی کی گلیوں میں کرکٹ کھیلتے رہے،ویڈیو وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور انٹرنیشنل کمنٹیٹر ڈیرن گنگا نے کراچی میں گلیوں میں کرکٹ کھیل کر دنیا کو ایک منفرد پیغام دیا۔ڈیرن گنگا نے رواں سال پی ایس ایل میں کمنٹری کا آغاز کیا اور آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر اور انگلش کھلاڑی ایلن ولکنز کے ساتھ کمنٹری کے لیے دبئی سے پاکستان بھی تشریف لائے۔

ڈیرن گنگا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کراچی کے گنجان آباد علاقے کی ایک گلی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔تاہم اس بات کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی ہے کہ آیا یہ ویڈیو ان کے حالیہ دورہ کراچی کے دوران بنائی گئی یا یہ پرانی ویڈیو ہے۔ویڈیو میں ڈیرن گنگا کو جامنی رنگ کی قمیض اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے اور کراچی کے ایک علاقے میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں مگن دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے گرد مقامی بچوں کی کثیر تعداد بھی موجود ہے جو کہ ان کی وہاں موجودگی اور کھیل سے محضوظ ہو رہے ہیں۔ڈیرن گنگا کو اس دوران موٹرسائیکلوں اور لوگوں کی چہل پہل کی وجہ کھیل بار بار روکنا بھی پڑا۔کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انہیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ کی واپسی پر خوشی ہے۔

ڈیرن گنگا جہاں کراچی میں کمنٹری اور اسٹریٹ کرکٹ میں مصروف رہے وہیں انہیں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی سالگرہ کی تقریب میں دیکھا گیا۔اس کے علاوہ ڈیرن گنگا نے لاہور میں موجودگی کے دوران پرانے لاہور میں بھی ایلن ولکنز اور سابق پاکستانی کپتان ماجد خان کے ساتھ بھی وقت گزارا جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔
وقت اشاعت : 28/03/2018 - 23:13:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :