ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دورہ پاکستان، ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 مارچ 2018 23:40

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دورہ پاکستان، ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان کردیا گیا
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2018ء) دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کیلئے اب ویسٹ انڈیز بورڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جیسن ہولڈر اور کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی کے باعث جیسن محمد کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ ٹیم میں شامل باقی کھلاڑیوں میں آندرے فلیچر، سیموئل بدری، مارلم سیموئلز، پاول، ایمرٹ، آندرے مک کارتھی، کیمو پاول، پرماول، دنیش رامدین، اوڈین سمتھ، چیڈوک والٹن، کیسوک ولئیمز شامل ہیں۔ کرس گیل، پولارڈ اور سنیل نرائن دورہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 29/03/2018 - 23:40:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :