فخر زمان نے اپنی کامیابی کا ”راز “ بتا دیا

muhammad ali محمد علی منگل 3 اپریل 2018 23:30

فخر زمان نے اپنی کامیابی کا ”راز “ بتا دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اپریل 2018ء) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے اپنی کامیابی کی وجہ بتا دی ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں وائٹ واش مکمل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی پوری کوشش کرتا ہوں اور کوچ اور کپتان نے مجھے یہی پلان دیا ہوا ہے کہ میں وہی کروں جو بہترین کرتا ہوں ،خوشی ہے کہ آج اچھی اننگز کھیلا،پہلے ٹی ٹونٹی میں بھی میں نے اچھا کھیلا لیکن رن آﺅٹ ہوگیا،دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران احساس ہوا کہ میں کتنا زیاد ہ رن آﺅ ٹ ہورہا ہوں،نیٹ میں کافی محنت کررہاہوں تاکہ لمبی اننگزکھیل سکوں،اب جبکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کھیل لی ہے تو یہ کہ سکتا ہوں کہ کراﺅنڈ کی جانب سے ایسی سپورٹ او ر کہیں نہیں ملتی۔
وقت اشاعت : 03/04/2018 - 23:30:56