بال ٹمپرنگ سکینڈل، سٹیو سمتھ کا قابل تحسین اقدام

بدھ 4 اپریل 2018 12:15

بال ٹمپرنگ سکینڈل، سٹیو سمتھ کا قابل تحسین اقدام
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اپریل 2018ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ نے بال ٹمپرنگ سکینڈل میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو چیلنج نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سٹیو سمتھ کاکہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے عائدپابندی قبول ہے اور وہ بال ٹمپرنگ واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کی بات پر اب بھی قائم ہیں ،ان کی تمام تر توجہ پابندی کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے پر مرکوز ہے ۔ یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے سٹیوسمتھ کوبال ٹیمپرنگ معاملے پر1سال کیلئے معطل کردیاگیاتھا جبکہ انہیں 2سال کیلئے ٹیم کی قیادت کیلئے زیرغورنہ لانےکابھی فیصلہ کیاگیاتھا۔

وقت اشاعت : 04/04/2018 - 12:15:59