کامن ویلتھ گیمز سوئمنگ، انگلینڈ نے 4، آسٹریلیا نے 2 اور کینیڈا نے ایک طلائی تمغہ جیت لیا

جمعرات 5 اپریل 2018 22:32

کامن ویلتھ گیمز سوئمنگ، انگلینڈ نے 4، آسٹریلیا نے 2 اور کینیڈا نے ایک طلائی تمغہ جیت لیا
گولڈ کوسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز سوئمنگ ایونٹ میں انگلینڈ نے 4، آسٹریلیا نے 2 اور کینیڈا نے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں شروع ہونے والے میگا گیمز کے ابتدائی روز سوئمنگ ایونٹ میں مجموعی طور پر 7 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا جن میں سے انگلینڈ نے چار، آسٹریلیا نے دو اور کینیڈا نے ایک طلائی تمغہ اپنے نام کیا، مینز 400 میٹر فری سٹائل ایونٹ میں آسٹریلیا کے ماک ہورٹن نے مقررہ فاصلہ 3 منٹس اور 43.76 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ جیتا، آسٹریلیا کے ہی جیک نے چاندی اور انگلینڈ کے جیمز نے کانسی کا تمغہ جیتا، مینز 200 میٹر بریسٹ اسٹروک ایونٹ میں انگلینڈ کے جیمز نے طلائی، سکاٹ لینڈ کے روز نے چاندی اور آسٹریلیا کے ولسن نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز 200 میٹر فری سٹائل ایونٹ میں کینیڈا کی ٹیلر نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور 54.81 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، آسٹریلیا کی آرائن نے چاندی اور ایما نے کانسی کے تمغے جیتے، ویمنز 400 میٹر انفرادی میڈلے میں انگلینڈ کی ایمی ولموٹ نے طلائی، سکاٹ لینڈ کی ہانا میلے نے چاندی اور آسٹریلیا کی بلیئر نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز 4x100 میٹر فری سٹائل ریلے میں آسٹریلوی ٹیم نے طلائی، کینیڈا نے چاندی اور انگلینڈ نے کانسی کے تمغے جیتے، مینز پیرا ایونٹس میں 200 میٹر فری سٹائل ایس 14 مقابلے میں انگلینڈ کے تھامز ہیمر نے طلائی، آسٹریلیا کے لیام نے چاندی اور آسٹریلیا کے ڈینل فوکس نے کانسی کے تمغے جیتے، ویمنز 50 میٹر بٹرفلائی ایس سیون ایونٹ میں انگلینڈ کی روبنسن نے طلائی، کینیڈا کی سیرا نے چاندی کے تمغے جیتے۔

وقت اشاعت : 05/04/2018 - 22:32:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :