سائیکازانٹر سکول اینڈ انٹر کالج ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) ہوگا

جمعرات 5 اپریل 2018 23:29

سائیکازانٹر سکول اینڈ انٹر کالج ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سائیکازانٹر سکول اینڈ انٹر کالج ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) جمعہ کو ہو گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سائیکاز اور سلامت سکول سسٹم کے ڈائریکٹرشہریار سلامت ہوں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹراور سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کے مطابق چار روزہ ٹورنامنٹ میں لاہور کے سکولوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا ٹینس کھیلنا خوش آئند بات ہے۔ گزشتہ روز مختلف کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوئے۔بوائز انڈر 18 کے کوارٹرفائنلز مکمل ہوئے۔ پہلے کوارٹرفائنل میں حسان علی نے حارث واہلہ کو 6-2 سے، بلال عاصم نے ہاشم علی کو 6-4 سے،تیسرے کوارٹرفائنل میں محمد حذیفہ نے عبدالحنان خان کو 6-4 سے جبکہ چوتھے کوارٹرفائنل میں حمزہ جواد نے زین چودھری کو 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر 18 کے پہلے کوارٹرفائنل میں ندا اکرم نے خدیجہ کو 6-0 سے، ماہ نور نے الینا نسیم کو 6-2 سے، زوہرا سلیمان نے عائشہ عاصم کو 6-1 سے جبکہ ملائیکہ ملک نے عائشہ کو 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بوائز انڈر 14 کے پہلے کوارٹرفائنل میں محمد حارث واہلہ نے عبد الحنان خان کو 6-4 سے ، بلال عاصم نے احتشام عارف کو 6-2 سے جبکہ شاہیل طاہر نے حمزہ جواد کو 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گرلز انڈر 14 کے پہلے کوارٹرفائنل میں حلیمہ سجاد نے مہرو فاطمہ کو 6-0 سے دوسرے میں اقصی اکرم نے مایہ لون کو 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر 12 بوائز /گرلز کے پہلے کوارٹرفائنل میں حیدر علی رضوان نے اسد کو 6-4 سے، حمزہ علی رضوان نے احتشام عارف کو 6-4 سے جبکہ شاہیل طاہر حسنین علی رضوان کو 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 05/04/2018 - 23:29:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :