قومی انڈر 13ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، لاہور ریجن نے ڈیرہ مراد جمالی ریجن کو شکست دے دی

پیر 9 اپریل 2018 21:07

قومی انڈر 13ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، لاہور ریجن نے ڈیرہ مراد جمالی ریجن کو شکست دے دی
لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی انڈر 13ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے لیگ میچ میں لاہور ریجن نے ڈیرہ مراد جمالی ریجن کو 7وکٹوں سے شکست دے مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ، زواری کرکٹ گراونڈ ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں ڈیرہ مراد جمالی ریجن نے پہلے کھیل کر مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 131رنز بنائے مشرف حسین نے ناقابل شکست 50، گوہر خان نے 33شہزاد خان نے 18رنز بنائے بلال انجم نے 14رنز کے عوض 2وکٹیں اور عبید شاہد نے 1وکٹ حاصل کی لاہور ریجن نے ہدف 19اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا عبید شاہد نے آوٹ ہوئے بغیر 55فہم الحق نے 39رنز کی شاندار اننگ کھیلی محسن علی اور گوہر خان نے 1,1وکٹ حاصل کی لاہور ریجن کے عبید شاہد اور بلال انجم مشترکہ طور پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ٹورنامنٹ میں آج لاہور ریجن کا مقابلہ بہاول پور ریجن سے ہوگا کامیابی کی صورت میں لاہور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا ۔

وقت اشاعت : 09/04/2018 - 21:07:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :